ویسٹرلی وِنڈز نے پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہر طرف بارش برسا دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ویسٹرلی وِنڈز نے پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہر طرف بارش برسا دی۔
بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی اور لاہور الیکٹرک کمپنی کے فیڈر بند ہو جانے، بجلی کی سپلائی بند ہو جانے کی بھی خبریں آ رہی ہیں۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آندھی نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے میچ میں قلندرز کی بیٹنگ رکوا دی۔پہلے راولپنڈی اسلام آباد سے لے کر واہ، ٹیکسلا، ہری پور، ایبٹ آباد، نتھیا گلی، جھیکا گلی، مری اور کشمیر کے بہت سے علاقوں میں بارش شروع ہوئی، اب میر پور، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین ، وزیر آباد، نوشہرہ ورکاں، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ اور بہت سے دوسرے علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
لاہور میں جمعرات کی شب آندھی سے کئی علاقوں میں درخت گر گئے۔ کینال روڈ پر درخت گرنے سے ٹریف رک گیا۔
منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔ تاہم اس کے ساتھ ہی منڈی بہاءالدین کے مختلف علاقوں میں گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
وزیرآباد میں ویسٹرلی وِنڈز کے زیر اثر طوفان باد و باراں آیا ہے۔ اس طوفان کے باعث گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ وزیرآباد گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہو گئی۔
حافظ آباد میں :تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی ہے۔
حافظ آباد شہر اور گردو نواح کی بجلی بند ہو گئی ہے۔ حافظ آباد میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔
گوجرانوالہ اور گردونواح میں تیز گرد آلود آندھی اور بارش کی رپورٹس مل رہی ہیں۔
اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار
گوجرانوالہ شہر میں تیز آندھی کے باعث گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ شہر بھر کے مختلف بازاروں ور رہائشی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔
نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں تیز گرد آلود اندھی سے گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے ۔
نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں بجلی بند ہو گئی جو اب تک بحال نہیں ہوئی۔ نوشہرہ ورکاں کے متعدد علاقوں میں اندھیرا چھا گیا ہے۔
کامونکے۔شہر وگردونواح میں گرد آلود آندھی شروع ہوتے ہی گیپکو فیڈر بند ہونا شروع ہو گئے۔ بجلی بند ہونے سے شہر و گردونواح اندھیروں میں ڈوب گیا
بلاول بھٹو کا مزدوروں کے عالمی دن پر اہم پیغام
ترجمان گیپکو نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ:گیپکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفان باد و باراں سے گیپکو ریجن کے درجنوں فیڈروں پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔
بجلی کے سپلائی سسٹم مین تعطل سے متاثرہ علاقوں میں گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاوالدین ، کامونکی، حافظ اباد ، سیالکوٹ, کامونکی اور وزیر آباد وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔
فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر
چیف ایگزیکٹو گیپکو اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی بحالی کے کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ گیپکو فیلڈ سٹاف متاثرہ فیڈرز کی فی الفور بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔
گیپکو کے ترجمان نے بتایا کہ جہاں جہاں موسم میں بہتری آرہی ہے وہاں بجلی کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
جہلم شہر اور گردونواح میں تیز آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
آندھی اور بارش کے باعث شہر کے متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے
لالہ موسی: لا لہ موسی اور گرد و نواح میں گرد آلود تیز آندھی کے ساتھ متعدد فیڈر ٹرپ ھونے سے بجلی بند ہو گئی۔
میرپور آزادکشمیر و گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔
تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ شہریوں نے بارش سے گرمی کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیا
میرپور شہر میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اور گردونواح میں تیز نوشہرہ ورکاں میں بجلی بند بجلی بند ہو علاقوں میں تیز آندھی گرد آلود بارش کے اور گرد ہوئی ہے کے ساتھ کے باعث بجلی کی ہو گئی
پڑھیں:
ملک بھر میں موسم خوشگوار ہونے کی نوید؛ آج سے بارشیں ہونے کا امکان
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں بارشیں شروع ہوں گی۔
چھوٹے بڑے شہروں سمیت ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ماہرین نے لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور اور صوابی کے علاقوں میں بھی ژالہ باری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔
اُدھر پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہا الدین میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بھی موسم کی یہی کیفیت رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور، نارووال، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی ژالہ باری اور بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے علاقوں سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔
دیگر صوبوں کی طح بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ میں شام یا رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پشاور، بنوں اور دیگر میدانی علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ہے جب کہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں 43، بنوں میں 42 جب کہ مردان اور تخت بھائی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
بالائی علاقوں میں کالام میں درجہ حرارت 30، مالم جبہ 27، چترال 35، دیر اور دیر لوئر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔