City 42:
2025-08-02@09:14:15 GMT

تیز بارش دیکھتے ہی دیکھتے رحمت سے زحمت بن گئی

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

سٹی42:     ہِیٹ ویو کی زد میں آئے ہوئے شہروں میں آج شام ابرِ رحمت برس پڑا۔ تیز ہوا کے ساتھ بارش نے  نبہت سے علاقوں کو بجلی سے محروم کر کے موسم  میں اچانک خوشگوار تبدیلی سے محظوظ ہوتے شہریوں کا مزا کرکرا کر ڈالا۔

اسلام آباد ور راولپنڈی میں آج شام بارش برس رہی ہے۔ اس بارش سے ایک طرف تو  پورے ایک ہفتے سے  پڑ رہی گرمی آناً فاناً تحیلی ہو گئی، دوسری طرف بہت سے علاقوں مین بجلی کی سپلائی درہم برہم ہو گئی اور بہت سے علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئیس کو ریجن کے دو شہروں  اسلام آباد اور راولپنڈی سرکل میں گرج چمک کے ساتھ بارش  کے نتیجہ مین بجلی فراہم کرنے والے متعدد 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ آ گیا اور فیدر ٹرِپ کر گئے جس کے سبب بہت سے علاقے اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔

باررش کے سبب بجلی بند  ہو جانے کے واقعات پیر سوہاوہ سپریم کورٹ جی ایٹ مرکز علی پور میرا جعفر ،  بنی گالا،  یو سی روڈ ،سیہام، محمدی چوک،  نیو مل پور،  رینج روڈ ، امارات فیڈرز  سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی

گرجا گھر 1،  ہمک ٹاؤن۔  جی ایٹ ٹو ، سنگجانی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو محمد نعیم جان نے اپنی فیلڈ فارمیشنز کو متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات  جاری کئے ہیں، لیکن متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مینولز کے مطابق بارش رکنے کے بعد ہی بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع کیا جاتا ہے تاہم کچھ ہائی پروفائل ایریاز میں بجلی کی فوری فراہمی کے لئے ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر فالٹ تلاش کر کے بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بجلی کی

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

 ملک بھر میں ایک ماہ کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کا بھی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، اس منظوری کی صورت میں صارفین کو 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریٹ بڑھتے رہے تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔چیئرمین نیپرانے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکلر ڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار، آج مزید بارش کی توقع
  • اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • چینی بحران پر حکومت کا ایکشن، ملز کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا
  • چینی بحران پر حکومت کا ایکشن، ملز کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا، مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل
  • ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بارش متوقع
  • سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری
  • کن صارفین کے بجلی  میٹرز تبدیل کئے جائیں گے؟