اسلام آباد: محمد عرفان کے والد کی دعائے مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد: محمد عرفان کے والد کی دعائے مغفرت کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد عرفان کے والد محترم کی دعائے مغفرت کے لیے ایک باوقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جڑواں شہروں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء میں غلام رسول خان، محمد ملک، محمد عرفان، حمزہ علی جویا، طلحہ علی جویا، اسامہ علی جویا، سلیمان طارق، محمد شاہد، قمر طارق ڈوگر، سردار سجاد، چوہدری فرخ، ڈاکٹر حامد، وفاقی وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، عابد شیر علی سمیت شہر کی دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جس کے بعد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ دعا میں اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور ان کے پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے دعا کی۔
“اے اللہ! پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود فرما، اور ہماری سرحدوں کے محافظوں کی حفاظت فرما۔ پاکستان زندہ باد!”
تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کی تواضع کے لیے ضیافت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت ہی خوارج دہشتگردوں کا سرپرست ہے، آڈیو کلپ نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ مزدوورں کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، آئیسکو چیف یومِ مزدور پر آج عام تعطیل؛ محنت کش دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاسی و سماجی محمد عرفان کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
فائل فوٹواسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
پشاور، شمالی وزیرستان، صوابی اور مردان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ گجرات، شکر گڑھ میں بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
آج بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔