وزیراعظم سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد کی ملاقات, 50لاکھ کا چیک بھی دیا۔
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی ہے، وزیرِ اعظم نے خیر محمد کو حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کیلئے 50لاکھ کا چیک دیا،ملاقات میں وزیرِ اعظم نے شاہزیب رند کیلئے آئندہ مقابلوں کیلئے نیک خواہشاتکااظہار کیا ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اے آئی کی تربیت کےلئے طلبہ کو سعودی عرب بھجوائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ کو اےآئی کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائیں گے۔
پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ہونہار طلبہ کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبہ میں تقسیم کیے جارہے ہیں، طلبہ کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بار یہ پروگرام تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ لیپ ٹاپ کے بیگ پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا جسے میں نے ہٹانے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40، 50 ارب روپے خرچ ہوچکے ہوں گے لیکن قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو عظیم تر بنانے کے لیے 500 ارب روپے بھی خرچ کیے جائیں تو وہ بھی کم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اے آئی پر اربوں ڈالر لگا رہا ہے اور اس نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو ہم مفت میں اے آئی کی تربیت دیں گے۔ سعودی عرب ایک عظیم ملک ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارا جو کچھ بھی ہے وہ پاکستان کے کروڑوں بھائیوں کے لیے ہے۔