پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو سندھو کا گلا گھونٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، سندھو پر حملہ ہوگا تو پھر یا تو سندھو سے پانی بہے گا یا اُن کا خون بہے گا، ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن آخری دم تک مقابلہ کریں گے، ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
عوام قائد جمہوریت کے ساتھ تھے اس لیے آج ملک میں مزدوروں کے حقوق ہیں، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، صوبے کے سیاسی یتیم احتجاج نہیں جشن منا رہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ کی جماعت ہے، پیپلز پارٹی میری جماعت ہے ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے، 
نگراں حکومت کے دوران صدر عارف علوی کے دور میں 2 فیصلے لیے گئے، ایک ایکنک نے فیصلہ کیا کہ نئی نہریں بنیں گی، دوسرا ارسا نے غیر قانونی فیصلہ کیا۔

پی پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ارسا نے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیا کہ پانی نہروں کے لیے دستیاب ہے، یہ دونوں فیصلے حکومت سندھ اور آصف زرداری کے صدر بننے سے پہلے تھے، سی سی آئی ہی حتمی فورم ہے، جس میں یہ فیصلے ہونے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری نے طے کیا کہ دریائے سندھ پر نیا کینال نہیں بننے دیں گے، صدر زرداری نے وعدہ کیا جس صوبے کا پانی ہے وہ اسی کا ہوگا، سیاسی یتیموں نے صدر زرداری کے خلاف آواز اٹھائی، صدر زرداری کی آواز سن کر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنا احتجاج تیز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن تھا کہ سندھو کو بچانا ہے، ہم نے مل کر سندھو بچایا ہے، پرامن طریقے سے بات پر قائل کرنا یہی سیاست ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ دیں گے

پڑھیں:

غزہ پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے، آصفہ بھٹو

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔

ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اورنوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے، آصفہ بھٹو
  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • دو ملک نہیں صرف فلسطین نامی ایک ملک ہونا چاہیئے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • دو ملک نہیں صرف فلسطین نامی ایک ملک ہونا چاہیے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • دو ملک نہیں بلکہ صرف فلسطین کے نام سے ایک ملک ہونا چاہیے، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ پارٹی بنانے کا اعلان
  • صدر زرداری نے پاکستان کھپپے کا نعرہ لگایا،جیالے تیار ہوجائیں اب خاموشی سے بیٹھنے کا وقت نہیں‘ سردار سلیم حیدر
  • آصف زرداری کے بغیر یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا