Jang News:
2025-05-02@21:56:51 GMT

لاہور: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

لاہور: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ نے 5 سال پہلے شادی شدہ شخص سے شادی کی تھی۔

کاہنہ پولیس نے مقتولہ فاطمہ کی والدہ ثمینہ طارق کے بیان پر مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر علی اعظم اور بیٹے ریان علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ریان علی مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ہے۔

لاہور: مغل پورہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو قتل

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے بہو کو قتل کردیا ۔

ایف آئی آر میں مقتولہ کی ماں نے الزام عائد کیا کہ داماد ان کی بیٹی پر تشدد کرتا رہتا تھا۔

ماں نے الزام لگایا کہ 30 اپریل کو بھی داماد نے بیٹی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر اسپتال پہنچے تو بیٹی دم توڑ چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی

لاہور کے علاقے ہنجروال میں منشیات کے عادی شخص نے نشے سے منع کرنے پر اپنی ہی بیوی، بیٹی اور بیٹے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہلِ خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق

واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ موٹر سائیکلیں چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • لاہور میں بھائیوں نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزمان باپ سمیت گرفتار
  • لاہور: اپنے ہی گھر سے چوری کے الزام میں خاتون اور اس کا دوست گرفتار
  • حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
  • گوجرانوالہ: خاتون کی لاش برآمد، شوہر کا زیادتی کے بعد قتل کا الزام
  • خاتون کا مذاق اُڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان گرفتار
  • کراچی: مبینہ خاندانی رنجش پر ملزمان نے خاتون کو چھ گولیاں مار کر قتل کردیا
  • کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
  • نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی