نیدرلینڈز کے سابق کھلاڑی 1990 ہاکی ورلڈکپ کی یادیں تازہ کرنے لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
شہرۂ آفاق پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ نیدرلینڈز کے فلوریس جان بولینڈر 1990 کے ہاکی ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کرنے کےلیے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
1990ء کے ہاکی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ یاد رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا جہاں انہوں نے پاکستان کے خلاف فائنل میں ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔
ڈچ ہاکی لیجنڈ ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ان کے شاندار کیریئر کی سنہری یادیں ہیں۔
بولینڈر اسٹیڈیم پہنچتے ہی سیدھا گول پوسٹ کی طرف گئے جہاں انہوں نے دو گول کیے تھے، انہوں نے وہاں اولمپئن خواجہ جنید کے ساتھ وقت گزارا جو ان کے لاہور میں میزبان ہیں۔
بولینڈر نے کہا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، کافی وقت گزر گیا مگر یہاں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا، گول پوسٹ میں صرف تبدیلی ہوئی ہے، یہاں شائقین سے اسٹیڈیم بھرا ہوا تھا، ہمارے اوپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کا فائنل بڑا شاندار میچ تھا، یہاں ایک اچھا تجربہ اور اچھی یادیں ہیں، یہ سب ٹیم ایفرٹ کا نتیجہ ہوتا ہے اگر آپ بطور ٹیم نہیں کھیلتے تو آپ کو پنالٹی کارنر بھی نہیں ملتا۔
بولینڈر نے کہا کہ اب تو اس بات کو 35 سال ہوچکے ہیں اور پھر پرانے دوستوں کے ساتھ ملنا بڑا اچھا لگ رہا ہے، اپنی یادوں کو تازہ کرنے کےلیے اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ یہاں نمائشی میچ کھیلنا اچھا رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ہالینڈ کو 1994 ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دے کر 1990 کی ہار کا بدلہ لے لیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
فوٹو سوشل میڈیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کے لیے انقلابی قدم ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے بتایا ہے کہ جدید فوگ کینن پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات کو زمین پر گرا کر ہوا کو صاف کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اینٹی اسموگ گنز لاہور میں نصب ایئر کوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی اسموگ گنز خودکار طور پر فعال ہو جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ بھٹہ خشت اور اے آئی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت سے اسموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔