نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے اہم ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔عاصم افتخار نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نئی دہلی کی اشتعال انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکی ہیں۔پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف سیاسی مقاصد کے لیے خطرناک بیانیہ اپنا رہا ہے بلکہ علاقائی استحکام کو بھی داو پر لگا رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

خاتونِ اول آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات؛ تعلیم سمیت اہم شعبوں پر گفتگو

سٹی 42 : خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ 

آصفہ بھٹو زرداری اور جین میریٹ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکے علاوہ دونوں کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ 

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔ 

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدٰی اکرام بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ ملاقات میں سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکنِ صوبائی اسمبلی قاسم سومرو نے شرکت کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا
  • برطانوی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے ملاقات، تعلیم، صحت اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو
  • صدرمملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،صوبے میں امن وامان کے حوالے سے گفتگو
  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے کے حوالے سے گفتگو
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مصری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
  • انسانی حقوق کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
  • آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم و صحت، خواتین کے امور پر گفتگو
  • پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا
  • خاتونِ اول آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات؛ تعلیم سمیت اہم شعبوں پر گفتگو
  • بھارت کے ’پریلے میزائل‘ کے تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ