فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی: بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت نے آزادیٔ اظہارِ رائے پر پابندی لگادی، فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کردی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اُتر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے آر ایس ایس نظریے کےلیے پورے خطے کا امن داؤ پر لگادیا، فالس فلیگ ڈرامہ کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہو چکے ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پھر سے فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوگیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ قومی یگانگت اور اتحاد کےلیے بانی پی ٹی آئی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والا فائرنگ کا واقعہ ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوگیا۔
ایک ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دستاویزات لیک کر دیے۔ مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے۔
جس گروپ پر واقعے کا الزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فالس فلیگ آپریشن
پڑھیں:
بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں مودی تو چپ ہی کرگیا اور مغربی محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ طورخم بارڈر غیرقانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھولا گیا ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے دوبارہ نہ ٹک سکیں۔انہوں نے کہا کہ اِس وقت ہر چیز معطل ہے ویزہ پروسس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوجاتی یہ پروسس معطل رہے گا، افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا ہے، ترکیے اور قطر خوش اسلوبی سے ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پہلے تو غیرقانونی مقیم افغانیوں کا مسئلہ افغانستان تسلیم نہیں کرتا تھا، ان کاموقف تھاکہ یہ مسئلہ پاکستان کا ہے، اب اس کی بین الاقوامی سطح پر اونرشپ سامنے آگئی ہے، ترکیے گفتگومیں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگروہاں سے کوئی غیرقانونی سرگرمی ہوتی ہےتو اس کاہرجانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے تو کسی قسم کی حرکت نہیں ہورہی، سیز فائر کی خلاف ورزی ہم تو نہیں کررہے افغانستان کررہا ہے، افغانستان تاثر دے رہا ہے کہ ان سب میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے، اس ثالثی میں چاروں ملکوں کی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے گفتگو کررہے ہیں۔