ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.41 فیصد ہوگئی۔
مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 12 اشیا مہنگی اور 11 اشیا سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 5.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا کور کمانڈر کانفرس اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ اسحاق ڈار کا پاناما اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق بھارتی صحافی نے مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست 2025) حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، رواں ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، گوشت سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال مونگ کی قیمت میں1.55فیصد، دال چنا کی قیمت میں0.58 فیصد، دال ماش کی قیمت میں0.61 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ انڈوں کی قیمت میں 1.80 فیصد، پیازکی قیمت میں0.02 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمت میں1.11فیصد، بیف کی قیمت میں0.10 فیصد، خشک پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 0.49 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.25فیصد، لہسن کی قیمت میں 0.24 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 0.13 فیصد،گڑ کی قیمت میں 0.04 فیصد اورمٹن کی قیمت میں0.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.42 فیصد کمی کے ساتھ 2.14فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.42 فیصد کمی کے ساتھ 2.80 فیصد رہی۔ اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.37 فیصد کمی کے ساتھ 2.26 فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار037 فیصد کمی کے ساتھ 1.90فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کے مطابق 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.33 فیصدکمی کے ساتھ 1.23فیصدرہی ہے۔