گزشتہ ماہ پیاز، انڈے، ٹماٹر، چکن اور آٹا سستا، گوشت اور مصالحے مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔
گزشتہ ماہ گندم کی مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں تعلیم 4.11 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 2.42 فیصد تک بڑھ گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ادارہ شماریات کے مطابق وفاقی ادارہ فیصد تک
پڑھیں:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی دبئی میں پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے دبئی میں پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین پی بی سی دبئی شبیر مرچنٹ نے وفاقی وزیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں حالیہ اوورسیز کنونشن کے انعقاد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترمذی نے وزیر کے ابوظہبی اور دبئی میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور کمیونٹی اسکول کے دورے سے بھی آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے "اُڑان پاکستان" وژن کا بھی ذکر کیا جس کا ہدف 2025 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت حاصل کرنا ہے۔ وزیر نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے دبئی میں قونصل خانے کی توسیع اور کمیونٹی اسکولوں کی بہتری کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات ایک کھلے مکالمے پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں بزنس کمیونٹی سے تجاویز لی گئیں تاکہ پاک-امارات تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔