کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے حصوں میں لوگ بلوچستان کے حوالے سے پریشان ہیں۔ بلوچستان میں شاہراہیں بند اور ہر طرف خطرہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوان بندوق اٹھا کر پہاڑ چڑھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا، اگر ملک میں تین شفاف الیکشنز ہو جائیں تو یہ ملک چل جائیگا۔ بلوچستان میں شاہراہیں بند اور ہر طرف خطرہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوان بندوق اٹھا کر پہاڑ کر چڑھ رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کو بتایا جائے کہ انکو ریکوڈک سے کیا ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوسرے حصوں میں لوگ بلوچستان کے حوالے سے پریشان ہیں۔ بلوچستان میں شاہراہیں بند اور ہر طرف خطرہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوان بندوق اٹھا کر پہاڑ چڑھ رہے ہیں۔ یہاں لاقانونیت ہے، ڈیڑھ سو سال سے دنیا بھر میں کوئی ٹرین اغواء نہیں ہوئی۔ آج ملک میں چیف جسٹس آئینی درخواست نہیں سن سکتا ہے۔ ناانصافی ملک کے جڑوں کو کھوکھلا کردیتی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی مایوس ہیں۔ پاکستان آئین کے مطابق نہیں چل رہا، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اگر آئین کے متصادم ہیں تو قبول نہیں۔ بلوچستان کے عوام کو بتایا جائے کہ انکو ریکوڈک سے کیا ملے گا۔ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر رائے لی جاتی، کیا آج ہمارے صوبے انصاف کے مطابق چل رہے ہیں۔ پنجاب میں سفارش ختم صرف پیسہ چلتا ہے۔ کیا بلوچستان سے 70 کروڑ روپے دے کر لوگ سینیٹر نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اب تک گوادر پورٹ پر 39 شپ آچکے ہیں۔ 3 ارب لیٹر تیل بلوچستان سے گزر کر پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔ بلوچستان میں اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ہونیوالے تمام تجربے ناکام ہوئے اور مسئلہ عوام کے لیے بنا۔ 2016 میں بلوچستان کے وکلاء نے بڑی قربانی دی۔ کسی کے پاس بہتر راستہ ہے، تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ماہ رنگ بلوچ کو نہیں جانتا، مگر انہیں بات کرنے کا حق ہونا چاہئے۔ خواتین کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہونا چاہئے۔ جو لوگ آج اقتدار میں ہیں عوام میں ان کی کوئی عزت نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی بلوچستان میں بلوچستان کے کے نوجوان نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں

پڑھیں:

سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے