کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2025ء) وہ ملک جس نے سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا، ماہ ذیقعد کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں عید قربان کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، کویت دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں عید الاضحٰی کی تاریخ سمیت تعطیلات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر اسلامی ممالک میں عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ سے متعلق بھی پیشن گوئی کر دی گئی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی ہے۔ ان تاریخوں کے مطابق پاکستانی 7 جون ہفتے سے 9 جون پیر تک عید الاضحیٰ منائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون کو منائی جائے گی۔ 
                                                                                                                                         
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عید الاضح ی کی کی تاریخ

پڑھیں:

سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کےلیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

یہ بات انہوں نے ملاقات کےلیے آنے والے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے گفتگو کے دوران کہی۔ 

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قربانیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں۔

امریکی سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

انہوں نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بےبنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں خطرے میں ڈالنے اور اقتصادی ترقی کی راہ سے ہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں۔

وزیرِاعظم نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں وزیرِاعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابراعظم پی ایس ایل میں کیچز کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • چائلڈ کینسرکا یومِ آگاہی، پی سی بی کا پی ایس ایل سے متعلق خصوصی اعلان
  • پاکستان میں عید الاضحی پر کتنی چھٹیاں؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا
  • سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم
  • تعلیم، صحت، بجلی و پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، منعم ظفر خان
  • کویت میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا
  • پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اسحاق ڈار
  • سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
  • امریکی صدر ٹرمپ قطر میں اپنے پہلے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا آج اعلان کرینگے