وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ابوظہبی میں محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ (DGE) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین احمد تمیم ہشام الکتاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے گورننس اور عوامی خدمات کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
احسن اقبال نے ڈیجیٹل شعبے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور DGE کے پلیٹ فارم "TAMM" کی تعریف کی۔ انہوں نے "اُڑان پاکستان" کے تحت پاکستان میں عوام دوست گورننس کے قیام کے لیے DGE سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے ڈیجیٹل گورننس، صلاحیتوں کی تربیت اور AI پر مبنی عوامی خدمات کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ دورہ پاک-امارات ادارہ جاتی روابط اور عوامی شعبے میں جدت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔