گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ منرلز بل پر شور مچا رہے ہیں وہی لوگ معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق نے کہا ہے کہ جو لوگ منرلز بل پر شور مچا رہے ہیں وہی لوگ معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں رحمت خالق کا کہنا تھا کہ مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ کا مسودہ ابھی ہمیں موصول نہیں ہوا، مسودہ ملنے کے بعد اس کو تفصیل سے پڑھیں گے، مسودے کو عوام کی خواہشات کے مطابق بنائیں گے، ہم اپنے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم از کم ہم عوام کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے، وہ کام کریں گے جس سے عوام کو کوئی نہ کوئی فائدہ ہو۔ اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ معدنیات کا بل کہیں اور سے بن کر آیا ہے، بل کا ڈرافٹ جب ہمیں ملے گا تو ہم اس کو پڑھ کر اس میں کوئی غلطی ہے تو اس کو درست کریں گے اور بل کو عوام دوست بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے بل پر شور وہ لوگ کر رہے ہیں جو پہاڑوں اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم ان کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، ہم پہاڑوں اور معدنیات کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے اور ان پہاڑوں اور معدنیات کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران