پاکستانی بزنس لیڈر خاور حسین کو دبئی میں یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمات کے حوالے سے خاور حسین کسی تعارف کے محتاج نہیں، Generaltec کمپنی کے مالک خاور حسین، جن کی مصنوعات گلف اور دیگر ممالک میں ایک معتبر برانڈ بن چکی ہیں، نے اپنی محنت، معیار اور دیانت داری سے کاروباری حلقوں میں مضبوط مقام بنایا۔ انہوں نے سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے نہ صرف ان کی زندگی سنواری بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔
(جاری ہے)
خاور حسین کو دبئی میں قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا، جو انہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پیش کیا۔ اس پروقار تقریب میں وزارتِ خارجہ یو اے ای کے خالد محمد الکعبی، سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد سمیت اماراتی حکام، سفارت کاروں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ایوارڈ ملنے پر خاور حسین نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل کر کے فخر محسوس ہو رہا ہے اور وہ جنرلٹیک کو ملنے والی پذیرائی پر دل کی گہرائی سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے نہایت قابلِ فخر اور یادگار ہے۔ کمیونٹی کی جانب سے بھی خاور حسین کو دل کھول کر مبارکباد دی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خاور حسین
پڑھیں:
بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وفاقی وزیر خزانہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، کراچی گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت کی ترقی کیلئے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔