بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کیلئے کوئی سٹرکچر بنایا تو ہم اسے تباہ کردیں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سٹی42: بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کیلئے کوئی سٹرکچر بنایا تو ہم اسے تباہ کردیں گے، پاکستان نے خبردار کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وارننگ دی ہے کہ بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر (بند، ڈیم یا کچھ بھی) بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔
ایک نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت اب تک نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے "فیس سیونگ کی گنجائش" رکھی ہے، بھارت نے "فیس سیونگ" کے لیے کوئی حرکت کی تو اس کے منہ پر ہم کالک مل دیں گے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب متحد ہیں، وزیر دفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-10
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ کسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتی کہ ویزا پروسیسنگ بھی معطل ہے اور جب تک مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔