1500روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری آ گئی ، نیشنل سیونگز کی جانب سے آئندہ قرعہ اندازی 15 مئی 2025 کو کراچی میں منعقد کی جائے گی۔
پرائز بانڈز کو پاکستان میں محفوظ اور فائدہ مند سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ ان میں شفافیت اور باقاعدگی سے انعامی قرعہ اندازی کا نظام موجود ہے۔
نیشنل سیونگز ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے، جس میں خوش نصیب افراد کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اب سال 2025 کی دوسری قرعہ اندازی 1500 روپے کے پرائز بانڈز کے لیے 15 مئی کو ہونے جا رہی ہے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
1500 پرائز بانڈ جیتنے کی رقم
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں تیسرے انعامات جیتنے والے افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔
جیتنے والے کسی بھی نامزد بینک کی شاخوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر میں جیتنے والی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل فروری 2025 میں قرعہ اندازی کا اعلان کیا گیا تھا 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 402432 کے حامل نے جیتا تھا جبکہ دوسرے انعامات کے تین فاتحین 543452، 764165 اور 814653 تھے۔
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ
کراچی :پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5229 روپے اضافہ ہواہے اور قیمت تین لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3363 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔
اس کے علاوہ آج پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں چاند کی قیمت میں 53 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3953 روپے پر آ گئی ہے ۔