معروف عالم دین اور سربراہ جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ملک کے معروف دینی و سیاسی رہنما، جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر میں دینی، سیاسی اور علمی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد میر کی سیاسی، مذہبی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں قانون سازی کے عمل میں جس خلوص، دانائی اور بصیرت کے ساتھ انہوں نے خدمات انجام دیں، وہ قابل ستائش ہیں،ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پٴْر کرنا نہایت مشکل ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر، باوقار اور علم دوست شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین، اعتدال پسندی اور علم و حکمت کو فروغ دیا۔(جاری ہے)
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی دینی، علمی اور پارلیمانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو قوم کا بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے نصف صدی سے زائد عرصے تک ملک میں دینی تعلیم، سیاست اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی افکار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ متعدد بار سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کے حامی رہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کہا کہ
پڑھیں:
اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-8
لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملک بھر میںفریشر ز ویلکم مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ نئے طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی رہنمائی اور تعاون جمعیت کی اولین ترجیح ہے جبکہ نئے طلبہ پر تشدد کے حالیہ واقعات کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فریشرز ویلکم مہم کے تحت ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا جائے گا، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں داخلوں و ہاسٹلز کے مسائل میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پرفریشرز فیسٹیول بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پراعتماد ماحول میں کر سکیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی اس افسوسناک وڈیو پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک نئے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویے نہ صرف طلبہ کے وقار بلکہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بھی تباہ کرتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور ذمے دار افراد کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔