پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز
سری نگر(سب نیوز )بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام حملے سے متعلق دعوں پر خود بھارت سے ہی سچ سامنے آنے لگا۔ بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے حکومتی بیانات کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور انسانی استعمال کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور پنجاب سے لے کر جموں و کشمیر تک کے علاقے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، جس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ حملے کے حوالے سے سیف الدین سوز نے مودی حکومت کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مقف دوٹوک ہے کہ اس حملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور عالمی برادری بھی اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل ایسے بیانات اور اقدامات دراصل داخلی سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش ہیں، جو خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، وزیر اعظم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا پاکستان کا بھارت کو انتباہ: جارحیت کا 2019 جیسا جواب دیا جائے گا پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کا پانی کی کوشش
پڑھیں:
ہندوستان کی لیڈر شپ کوچاہیے کہ ہوش کے ناخن لے؛ سابق وزیر خارجہ
سٹی 42 : سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پانی کے مسلے پر تو دیہاتوں میں لوکل لوگ قتل کر دیتے ہیں، توہم کیسے خاموش رہیں گے۔
سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا نے تو جنگ کا ماحول بنا دیا ہے، نیوز روم میں وار روم تک بنا دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتنا دہستگردی کا شور مچا رہا ہے لیکن ثبوت تو ایک بھی نہیں دیا، جبکہ کل ہماری آئی ایس پی ار نےپاکستان میں انڈین دہشتگردی کے ثبوت دے دئیے ہیں، جو کہتے تھے ٹیررازم پاکستان کا گڑھ ہے تو دنیا دیکھ لے گی اصل میں ہندوستان ٹیرارازم کا گڑھ ہے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
خورشید محمود قصوری نے کہا کہ انڈیا کی دہشتگردی دوسرے ممالک میں جا رہی ہے جیسے کینیڈا کی مثال سب کے سامنے ہے، دریاوں اور سمندروں کے قانون لاکھوں سال پہلے جب ریاستیں بنیں تب سے بنے ہیں، جو قوانین بنے ہیں وہ نیچے جس جگہ پانی جانا ہوتا ہے ان کو حق کا تحفظ کرتے ہیں، پانی کے مسلے پر تو دیہاتوں میں لوکل لوگ قتل کر دیتے ہیں، توہم کیسے خاموش رہیں گے، پانی روکنے کے لیے پندرہ بیس سال چاہیے ہوتے ہیں، یہ کوئی نلکا تو نہیں کہ اپ بند کر دیں گے۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
انہوں نے کہا کہ چائنا کا پاکستان کے ساتھ تعاون گزرتے وقت کے ساتھ بڑھا ہے، چائنا پاکستان کو سپورٹ کرے گا، اسی لیے ہندوستان کا غصہ آج کل چین اور ترکی پر زیادہ ہے، انڈین میڈیا پر چائنا اور ترکی کے خلاف بہت مواد چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا کا بیان خود ہی بتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
خورشید محمود قصوری نے مزید کہا کہ ہندوستان کی لیڈر شپ کوچاہیے کہ ہوش کے ناخن لے، انڈیا میں غربت پاکستان سے بھی زیادہ ہے، انڈیا کو چاہیے اپنے ملک میں غر بت مٹانے کے لیے اقدامات کرے۔
اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار