ایک چھینک میں لاکھوں وائرس کا اخراج ہوسکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ایک چھینک لاکھوں وائرس یا بیکٹیریا کے ذرات فضا میں خارج کر سکتی ہے اور یہاں ’ایک لاکھ‘ ایک محتاط اندازہ ہے، اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
جب انسان چھینکتا ہے تو اس کے منہ اور ناک سے تیز ہوا کے ساتھ قطرے (droplets) اور ایروسولز کا اخراج ہوتا ہے جن میں، اگر انسان کو کوئی وائرل انفیکشن (جیسے فلو، نزلہ، یا کووڈ-19) ہو تو، ہزاروں سے لاکھوں وائرس ذرات شامل ہوتے ہیں۔
یہ قطرات ہوا میں کئی فٹ تک پھیل سکتے ہیں اور کچھ وائرس یا بیکٹیریا گھنٹوں تک فضا میں معلق رہ سکتے ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اور دیگر تحقیقی اداروں کے مطابق ایک چھینک میں 100,000 سے لے کر 40 لاکھ وائرس یا بیکٹیریا کے ذرات (droplets) خارج ہو سکتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر:
اسی لیے کہا جاتا ہے کہ چھینکتے وقت رومال یا کہنی کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ ماسک پہننا کافی مؤثر ثابت ہوسکتا ہے جبکہ چھینک کے بعد ہاتھ دھونا یا سینیٹائزر کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔
یہ عادتیں نہ صرف دوسروں کو محفوظ رکھتی ہیں بلکہ کئی مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
لاہور:اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس نے مغلپورہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار کر لیے۔
ملزمان نے ریلوے کیرج شاپس سے سپوکنل شیٹ کے 4 رول ایشو کروا کے 2 رول خرد برد کر لیے تھے۔
ڈی ایس آفس مغلپورہ میں لوڈ شدہ ٹرک کو اسپیشل برانچ اور ریلویز پولیس کے اے ایس آئیز رفیق ڈوگر اور اظہر عباس نے روکا، تلاشی لینے پر ٹرک میں گیٹ پاس رسید کے مطابق ریلوے کی لاکھوں مالیت کی 2 سپوکنل شیٹس غائب تھیں۔
خرد برد کیے گئے 2 رول ریلوے کلرک احمد علی نے اپنے کوارٹر میں چھپا رکھے تھے جبکہ ریلوے سپوکنل شیٹس کی قیمت چار لاکھ کے قریب نکلی۔
ریلویز پولیس نے ریلوے بجٹ کلرک احمد علی، ٹرک ڈرائیور امیر حسین اور ہیمر مین مصطفیٰ احمد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، کوارٹر سے خرد برد کیا گیا ریلوے سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی آئی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے کامیاب کارروائی پر ریلوے سامان برآمد کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔