کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا بارش سے متعلق اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 5 مئی سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 5 مئی کی شام کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہے گا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بادل برسنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کیلئے تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران،کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بادل برسنے کا امکان ہے۔
لاہور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بادل برسنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
گذشتہ روز پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہیگا۔
الرٹ میں کہا گیا تھا کہ 3 روزمیں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، گزشتہ شب آندھی،طوفان اوربادل برسنے سے2 افراد جاں بحق، 24زخمی ہوئے، طوفان کے باعث 9 عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا تھا کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، انتظامیہ الرٹ رہے۔
مزیدپڑھیں:دودھ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے آندھی اور بارش کا
پڑھیں:
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال؛ آج بھی ہلکی و درمیانی بارش کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جب کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کے تحت ہلکی بارش، بونداباندی اور پھوار ہوئی تھی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہواؤں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے اور اس وجہ سے درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون سسٹم کی انٹری،مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ ریکارڈ ہونے والا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مون سون سسٹم کی انٹری ہوئی ہے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوا۔ سرجانی ٹاؤن، کاٹھور، سپر ہائی وے، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم داخل ہوا، جس کے باعث شام ہی سے بادل چھانے لگے تھے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔