محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے، کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ محکمہ موسمیات ملک کے
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔