معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک کنسرٹ کے دوران پہلگام حملے سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اپریل کو بنگلورو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کالج میں موسیقی پروگرام ہورہا تھا، اور ایک مداح نے سونو نگم سے فرمائش کی کہ وہ کنڑا زبان میں گانا گائیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

گلوکار سونو نگم نے مداح کی فرمائش پر ناراضی کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا جسے وہاں پر موجود کئی افراد نے اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

سونو نگم کا کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے جو پہلگام میں ہوا، اور تم لوگ جو کررہے ہو، وہی مسئلہ ہے۔‘

سونو نگم کے ان الفاظ پر سامعین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، اور اس کے بعد ان کی اس گفتگو کو لے کر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

لوگوں کی جانب سے سونو نگم پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ایک سادہ درخواست کو دہشتگردی کے واقعے سے جوڑ کر کنڑا بولنے والے افراد کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

کنڑا تنظیم ’کرناٹک رکشنا ویدیکے‘ نے گلوکار کے خلاف پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا سونو نگم نے ایسا بیان دیا ہے جس سے لسانیت کو ہوا ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی مداحوں کو ہانیہ عامر کی یاد ستانے لگی، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک ہونے کے باوجود رسائی حاصل کرلی

شکایت کے مطابق گلوکار کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کنڑا بولنے والے متشدد یا انتہاپسند ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایف آئی آر درج بھارت بھارتی گلوکار پاک بھارتی کشیدگی پہلگام حملہ سونو نگم کنڑا تنظیم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر درج بھارت بھارتی گلوکار پاک بھارتی کشیدگی پہلگام حملہ کنڑا تنظیم وی نیوز

پڑھیں:

کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے  میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔

انہوں نے سی بی سی کلفٹن اور ڈبلیو ایف پارک کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

اس حوالے سے ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوراک حاصل کرتے ہیں، ہوسکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خورانی کا شکار ہوئے ہوں۔ 

محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم انہیں کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور نہ ہی پارک میں مردہ چیل اور کوے نظر آئے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • برطانیہ: لیجنڈ گلوکار کے کدوؤں سے بنے موزائک نے ریکارڈ بنا دیا