پاراچنار، علامہ ساجد نقوی کی جانب سے ادویات کا عطیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت کی ہدایت پر محروم طبقات کے لیے یہ عملی اقدام کیا گیا ہے تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پاراچنار ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت کی ہدایت پر محروم طبقات کے لیے یہ عملی اقدام کیا گیا ہے تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے پاراچنار کے عوام کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی اور علی ہادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام محرومی کا شکار علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: مرد اور عورت کی لاشیں ملنے کے کیس کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
ڈی جی آئی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو مرد اور عورت کی لاشیں ملی تھیں جس کے بعد موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔
ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ احتشام نامی شخص ساجد کا قریبی دوست تھا جو اب غائب ہے، ہمارا فوکس احتشام نامی شخص کو گرفتار کرنے پر ہے۔
اسد رضا نے کہا کہ 17 جولائی کو ساجد اور احتشام کے خلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہوا، صوبائی سطح پر معاملہ پیچیدہ نہیں، گوجرانوالا پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
کراچی میں چائنہ پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی، جہاں اس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ ایک ملزم وقاص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں مقتولین کے اہلخانہ کراچی پہنچنا شروع ہوگئے تھے، ابتدائی طور پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب جھاڑیوں سے 30 سالہ ساجد مسیح ولد عارف مسیح اور 18 سالہ ثناء آصف دختر محمد آصف کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
مقتولین ایک ہی گاؤں ڈاک خانہ لالہ پل عبداللّٰہ پور تحصیل نوشیرہ ورکاں گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔