لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہور قلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، لاہورقلندرز کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈور آسٹریلوی تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔

دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔

شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خوشخبری، پی آئی اے لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 سال کے بعد پی ائی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا، جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733، 276 مسافروں کو لے کر پیرس کیلیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے لئے  بوئنگ 777 طیارہ  آپریٹ کیا گیا جس کے اندرونی كبین کی مسافروں کی سہولت کے لئے  حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی تھی۔

پیرس جانے والی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، چیف آپریٹنگ افسر خرم مشتاق، فرانس ایمبیسی کے ہیڈ آف مشن  فرینک آبرے اور ہوابازی کے دیگر آعلیٰ حکام  نے پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد  سے  پیرس کی  ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی تھی جس کے بعد اب لاہور سے بھی مسافروں کو پیرس جانے کی سہولت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھول جائے ایران کبھی سرنڈر کرے گا، امریکی فوجی کارروائی کے نتائج تباہ کن ہونگے:سپریم لیڈر خامنہ ای کا سخت انتباہ
  • لاہور، صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس
  • پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا
  • خوشخبری، پی آئی اے لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا
  • لاہور سفاری زو میں شتر مرغ کے انڈوں سے ہیچنگ کا کامیاب تجربہ
  • ہم اللہ کے وعدے پر یقین رکھتے ہیں،ہم ہی کامیاب ہونگے، مہران مواحد فر
  • اگر روزانہ تربوز کھاتے رہیں تو کیا اثرات مرتب ہونگے؟
  • صوبے کیساتھ کالونیوں جیسا سلوک؛ بجٹ معاملے پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے
  • موسم نے رت بدل لی، قہر ڈھاتی گرمی کو بریک لگ گئی
  • ڈومیسٹک ورکرز کا عالمی دن ؛ گھریلو ملازمین آپ کے نوکر نہیں ورکر ...موجودہ ایکٹ کے رولز جلد بنانا ہونگے!!