کراچی:

لیاری چاکیواڑہ نمبر 2  پیٹرول پمپ کے قریب کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا اور نوجواں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ہیڈ محرر کلاکوٹ پولیس جاوید جمالی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ ایاز کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ کچرا اٹھانے والے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیورالہٰی بخش کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ہیڈمحرر نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے خونی حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ چاکیواڑہ نمبر دو میں سالار پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ جاں بحق بائیک سوار کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، بائیک سوار کی شناخت نہیں ہو سکی، اندازاً عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ مال مسروقہ سمیت گرفتار
  • کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
  • کراچی، پولیس کی وردی پہنے ملزمان نے جانور خریدنے جانیوالے قصابوں سے 95 لاکھ لوٹ لئے
  • پاکستان میں بیٹری سے سستی الیکٹرک بائیک متعارف
  • کراچی میں مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلانے سے ڈاکو ہلاک
  • لاہور؛ موٹر سائیکلیں چوری کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کراچی: مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلانے سے ڈاکو ہلاک
  • کراچی: کورنگی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
  • گورنر سندھ کا بھارت سے علاج کے بغیر واپس آئےلڑکے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان