محسن نقوی مسقط پہنچ گئے، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔ مسقط ایئرپورٹ پہنچنے پر مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور مسقط کے سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عمان حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی خالد بن ہلال
پڑھیں:
بھارت کو شکست ‘پاکستان کے خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب ہو گئے۔خالد محمود نے الیکشن میں بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے 18 ووٹ سے شکست دی۔بینکاک میں ہونے والے پہلے کانگریس اجلاس کے دوران عہدے پر الیکشن ہوا۔خالد محمود کی کامیابی سے بین الاقوامی کھیلوں کی قیادت میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے علاقائی اعتماد کا اظہار ہے۔خالد محمود کا انتخاب نہ صرف اولمپک باکسنگ بلکہ ایشیا میں بھی کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ناصر ٹنگ نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور سپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔