مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار کا کوئی موازنہ نہیں:شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے ان کا کوئی موازنہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی مجھے خود کہتے تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا۔ اور انہی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں۔ اور مجھے معلوم ہے کس طرح بانی پی ٹی آئی کے کانوں میں باتیں ڈالی جاتی ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقاتیں ہی میری وجہ سے شروع ہوئی تھیں۔ 2024 انتخابات کی اصل فاتح پی ٹی آئی ہے اور 2018 کی فاتح بھی پی ٹی آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے سیاسی مخالفت ضرور ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ہمیں کوئی خطرہ یا خوف نہیں، یقین ہے بھارت غلطی نہیں کرے گا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں کوئی خطرہ یا خوف نہیں، یقین ہے بھارت غلطی نہیں کرے گا، موجودہ صورتحال خطرناک یا پریشان کن نہیں، پاک افواج بہترین اور پروفیشنل ہے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، ہمیں گھبرانا نہیں چاہئے، حملہ ہوا تو پاکستان سے زیادہ نقصان بھارت کا ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال خطرناک یا پریشان کن نہیں، ہماری مسلح افواج کی قیادت بہترین اور پروفیشنل ہے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، ہمیں گھبرانا نہیں چاہیئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو بڑی حماقت ہوگی، حملہ ہوا تو پاکستان سے زیادہ نقصان بھارت کا ہوگا، ہماری قوم بہت دلیر ہے، کبھی کبھی جذبات میں بہہ جاتی ہے، ہمیں کوئی خطرہ یا خوف نہیں ہے، یقین ہے کہ بھارت غلطی نہیں کرے گا، بھارت نے کوئی حماقت کی تو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنی قومی ذمہ داری نبھارہے ہیں، نوازشریف موجودہ صورتحال سے مایوس نہیں، اس موقع پر ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم ہوتا تو آج پانی اور بجلی کا بحران نہ ہوتا، کینالز منصوبے پر بھی ہم نے قومی یکجہتی کو اہمیت دی۔
عمران خان کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہونے یام شاورت میں بیٹھنے کو تیار نہیں، ہم پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے چکے ہیں۔ ہم پی ڈی ایم دورمیں بھی دعوت دے چکے ہیں، پی ٹی آئی جمہوری رویہ اختیار کرنے کو تیار نہیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود اپنی پیدا کردہ مشکلات کا شکار ہیں، پی ٹی آئی دور میں ملک ڈیفالٹ کے قریب چلا گیا تھا، ہم پی ٹی آئی کو مذاکرات کے قریب لے آئے تھے، عمران خان نے مذاکرات نہیں ہونے دیے، بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ نظرنہیں آتا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام ڈرامے سے ہوا نکل چکی ہے، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونا چاہئیں، بھارت نے بغیر ثبوت کے الزام لگایا ہے، مودی کے سر پر جنگی جنون سوار ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم بھارت کے ہر ایڈونچر کا بھرپور جواب دیں گے، پہلے فنٹاسٹک چائے پلائی تھی اب فنٹاسٹک مار لگائیں گے، افواج پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔