پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو آج 11روز ہوگئے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں اس پابندی سے متاثر ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ائیرلائنز کو گزشتہ 10روز میں 225 کروڑبھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرانڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر اور ائیرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہیں۔پاکستانی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سیہوکربحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ائیرلائنز کو طویل روٹس سے فیول اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے مالی نقصان ہورہا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایک بھارتی ائیرلائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہے۔امرتسر، دہلی، ممبئی، احمدآباد اور بنگلور سے تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن سے یورپ میں بدلنا پڑرہا ہے ساتھ ہی دو بار لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں روپے ائیرپورٹ چارجز کی مد میں دینے پڑرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیریقینی صورتحال سے مسافربھارتی ائیرلائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے ہیں جبکہ مسافروں کو بھارتی ائیرلائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل تا 23 مئی بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، پرتپاک استقبال ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، پرتپاک استقبال راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے،روس کا دوٹوک موقف جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ائیرلائنز کو ذرائع کے مطابق سے بھارتی کا نقصان

پڑھیں:

خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان

کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • قومی شاہراہوں کی بندش سے جموں میں سیب کے تاجروں کو بھاری نقصان
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  •   پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب