ٹرمپ کی گرین لینڈ کو نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس گرین لینڈ کو پانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ بیانات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈنمارک سے اس نیم خودمختار، وسائل سے مالا مال علاقے کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ قبضہ بغیر طاقت کے ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔
گرین لینڈ سے متعلق ان کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب وہ این بی سی کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو میں کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کی ممکنہ حکمت عملی پر گفتگو کر رہے تھے۔ گرین لینڈ کے وزیراعظم ٹرمپ کی جانب سے ’ملک خریدنے‘ کی کوششوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کینیڈا کو امریکہ میں شامل کرنے کی حمایت میں بھی آواز بلند کر چکے ہیں۔ این بی سی سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ”انتہائی غیر ممکن“ لگتا ہے کہ کینیڈا کو شامل کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنا پڑے، لیکن انہوں نے گرین لینڈ کے لیے ایسا امکان مسترد نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے ساتھ کچھ ہو سکتا ہے، سچ بتاؤں تو ہمیں یہ قومی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے درکار ہے.
امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ پر نظر رکھنے کی وجہ اس کا اہم آرکٹک محلِ وقوع ہے۔ ان کی حکمت عملی کو بعض تجزیہ کار روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2014 میں کریمیا کے قبضے اور 2022 میں مکمل حملے کے انداز سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔
اگر ٹرمپ نے واقعی گرین لینڈ پر حملہ کیا، تو اس کا نتیجہ نیٹو (NATO) کے خاتمے کی صورت میں نکل سکتا ہے، کیونکہ اس صورت میں نیٹو سے منسلک دو ممالک آپس میں جنگ میں مصروف ہوں گے اور نیٹو کا آرٹیکل 5 زیرِ غور آئے گا۔
گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس-فریڈرک نیلسن نے امریکی صدر کے بیانات کو بے ادبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کو کبھی کوئی نہیں خرید سکے گا۔
صدر ٹرمپ کی دلچسپی کے پیش نظر، گرین لینڈ کی مختلف سیاسی جماعتیں، جو ڈنمارک سے آزادی کی خواہاں ہیں، ایک نئے اتحادی حکومت میں اکٹھی ہو چکی ہیں۔ تاہم، گرین لینڈ کی عوامی رائے اب بھی ٹرمپ کی ممکنہ جارحیت کے سخت خلاف ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی گریند لینڈ پر نظریں پہلی مرتبہ صدارت میں آنے کے بعد سے ہی جمی ہوئی ہیں، وہ 56,000 افراد پر مشتمل جزیرے خریدنا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے جنوری کے آغاز میں دھمکی دی تھی کہ اگر ڈنمارک نے گرین لینڈ امریکہ کے حوالے نہ کیا تو اس کے خلاف ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرین لینڈ پر گرین لینڈ کے امریکی صدر ٹرمپ کی
پڑھیں:
اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، خواجہ آصف
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی، حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا۔ بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نا کچھ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے، اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں۔ گز شتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی، حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، قطر میں اسرائیلی حملہ امریکی کی مرضی سے ہوا۔ بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نا کچھ ہوگا۔
انہوں نے کہا غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی کیساتھ ہوا ہے، شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا۔ وزیر دفاع نے کہا اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اس کو سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا امریکہ اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے، یہ اسرائیل کیلئے زیادہ خطرناک ہے، امریکہ اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کیخلاف ہو رہی ہے۔