نئی دہلی: بھارتی سکھ شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں ریٹائرڈ میجر گورو آریا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوجی “اصلیت” سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

سکھ نوجوان نے کہا کہ “اگر پنجاب کی صرف دو بٹالین کو گجرات بارڈر پر کھڑا کر دیا جائے تو میجر گورو آریا جیسے لوگ اپنی دھوتی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بھارت کے بارڈر پر لڑائی ہوئی، وہاں ہمیشہ سکھ فوجی ہی پیش پیش رہے جبکہ میجر گورو آریا جیسے افسران صابن کھا کر بیماری کے بہانے بناتے تھے تاکہ لڑائی سے بچا جا سکے۔

سکھ شہری نے دہلی اور گجرات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں کبھی جنگ نہیں ہوئی اور اگر کبھی حالات خراب ہوں تو “یہ لوگ اپنی دھوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں”۔

دفاعی ماہرین نے سکھ شہری کی باتوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ “گورو آریا کی اصل حقیقت بھارت کے اندر سے ہی سامنے آنا مودی حکومت کے بیانیے کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔”

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میجر گورو آریا

پڑھیں:

کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک 30 سالہ ٹیکنالوجی ماہر بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے روم میٹ پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔

سانتا کلارا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس اور پولیس نے مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مہا بوب نگر (تلنگانہ) سے تعلق رکھنے والے محمد نظام الدین کو 3 ستمبر کو سانتا کلارا میں ان کے گھر پر گولی ماری گئی، جہاں وہ اپنے روم میٹ کو دبائے ہوئے تھے اور اس کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کا قتل: بھارتی وزیر دفاع کے اعتراف پر امریکی ترجمان کا تبصرے سے گریز

پولیس کو اس وقت اطلاع ملی تھی جب 911 پر چاقو سے حملے کی کال موصول ہوئی، پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی روم میٹ کی حالت بہتر ہے۔

’افسران موقع پر پہنچے، مشتبہ شخص کا سامنا ہوا اور ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا، جبکہ زخمی روم میٹ کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔‘

ادھر نظام الدین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو خود اسی نے مدد کے لیے کال کی تھی، خاندان نے الزام لگایا کہ وہ ماضی میں نسل پرستی، اجرتی دھوکہ دہی اور غیر قانونی برطرفی کے خلاف آواز اٹھاتا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی شرح پیدائش میں نمایاں کمی، وجوہات کیا ہیں؟

ان کے مطابق وہ ایک پُرسکون اور مذہبی شخص تھا جس نے لنکڈ اِن پر بھی ایک طویل پوسٹ میں اپنے ساتھ ہونے والے نسلی امتیاز، ہراسانی، خوراک میں زہر ملانے اور نگرانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ نے بھارتی وزارت خارجہ سے لاش کی واپسی اور مکمل تحقیقات میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس سلسلے میں مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط بھی لکھا ہے تاکہ واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے اور سان فرانسسکو قونصلیٹ کو شامل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی شہری بھارتی وزارت خارجہ پولیس چاقو روم میٹ فائرنگ کیلیفورنیا ہلاک

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب
  • کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا
  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت مقوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، تمام مسلمان ممالک پالیسی مرتب کریں گے، سعید غنی