نیب کے 4 ڈائریکٹرز کی گریڈ 21 میں ترقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
1 فائ فوٹو
قومی احتساب بیورو (نیب) کے 4 ڈائریکٹرز کو گریڈ 20 سے 21 میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
نیب کے چاروں ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹرز عاصم لودھی کو ترقی کے بعد ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں احتساب بیورو آرڈیننس 1999میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب کراچی عامر بٹ کو ڈی جی نیب سکھر جبکہ ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹرز نوید حیدر رضا کو ڈی جی نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر پابندی کا اطلاق آج سے شروع ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔
سموگ تدارک کیس؛لاہور ہائیکورٹ کا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں کا بندوبست کا حکم
مزید :