گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی ڈیوائس گلیکسی اے 56 کی طویل حکمرانی کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں تین مختلف ڈیوائسز چارٹ میں سرِ فہرست رہی ہیں۔
گزشتہ سے پیوستہ ہفتے پانچویں نمبر پر موجود شیاؤمی کے ریڈمی ٹربو 4 پرو نے اس ہفتے کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چوتھے، موٹورولا ایچ 60 پرو پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 36 نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر انفینِکس نوٹ 50 پرو + (نئی انٹری) موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط ، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء ) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت دو مقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اے ٹی سی فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔(جاری ہے)
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری طرف عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 2 کیسز میں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ گزشتہ روز اے ٹی سی نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مقدمات شاہ محمود قریشی کو بری جب کہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سابق صوبائی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے عالیہ حمزہ اور ضم جاوید کو پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے مقدمے 5،5 برس جب کہ عائشہ بھٹہ کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔