حکومت ہنر مند پاکستانیوںکیلئے عالمی منڈیاں تلاش کرنے کیلئے پرعزم: خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے حکومت ہنرمند پاکستانیوں کے لیے عالمی منڈیاں تلاش کرنے میں پرعزم ہے۔ پیشہ ورانہ نوجوان اصل سرمایہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نینیشنل ووکیشنل اینڈ ٹینکل ٹرینیگ کمشن قومی کمشن برائے فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ تک رسائی دینے کے حوالے سے یورپی یونین، برٹش کونسل، جرمن کوآپریشن و دیگر بین الاقوامی پارٹنرز کے تعاون سے دو روزہ عالمی ڈائیلاگ میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پہ مشتمل ہے ہم اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر ملک کو معاشی طاقت میں بدل سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا پچھلے سال 7 لاکھ 35 ہزار لوگ پاکستان سے بیرون ممالک نوکریوں کے لیے گئے ہم پاکستانیوں کے لیے بیرون ممالک میں ترقی کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں، امید ہے وائٹ کالر اور مینیجمینٹ کی نوکریوں پر بھی لوگوں کو بھجوایا جائے گا۔ لوگوں کو صرف بیلاروس بھیجنا مقصد نہیں ہے وہاں پر ایک محفوظ اور کار آمد ماحول فراہم کرنا اصل ٹاسک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔