میرپورخاص،شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہریوں نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی عوامی ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے شہریوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں 18 سے 20 روپے اضافی کرکے 10 سے 12 روپے کمی کرکے عوام کو بے وقوف سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ شہریوں اور تاجر حضرات کا کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر سبزیاں فروٹ اور دیگر اشیا پر پڑھتا ہے سبزیوں کے نرخ فوری طور پر بڑھا دیے جاتے ہیں وجوہات کرایوں میں اضافہ قرار دیا جاتا ہے شہریوں اور تاجروں نے وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کے دعوے کرتی ہے تو دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن بعد اضافے سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے وفاقی حکومت فوری طور پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت میں اضافے اضافے سے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔