Jasarat News:
2026-07-24@03:45:08 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں سال اگست میں پاکستان میں مجموعی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.3 ملین ٹن رہی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔عارف حبیب لمیٹڈکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کے باوجود فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروخت میں اضافے کی بنیادی وجوہات پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 1.

8 فیصد کمی کے بعد طلب میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔اگست میں پیٹرول کی فروخت گزشتہ ماہ کے مقابلے 10 فیصد بڑھ کر 0.67 ملین ٹن رہی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 3 فیصد اضافہ کے ساتھ 0.52 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔اسی دوران فرنس آئل کی فروخت 21 فیصد بڑھ کر 0.02 ملین ٹن ہو گئی۔سالانہ بنیادوں پر اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 7 فیصد بڑھ گئی۔ اگست میں پیٹرول (ایم ایس) کی فروخت 8 فیصد بڑھ گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی فروخت 14 فیصد اضافے کے ساتھ رہی۔دوسری جانب فرنس آئل کی فروخت اگست 2025 میں 71 فیصد کم ہوگئی جس کی وجہ مون سون سیزن کے دوران کم طلب کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مجموعی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 5 فیصد بڑھ کر 2.52 ملین ٹن ہو گئی جو پچھلے سال 2.41 ملین ٹن تھی۔مصنوعات کے لحاظ سے اگست میں پیٹرول (ایم ایس) اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایس ایس ڈی) کی فروخت بالترتیب 1.29 ملین ٹن اور 1.03 ملین ٹن رہی جبکہ فرنس آئل (ایف او) کی فروخت کم ہو کر 0.03 ملین ٹن رہ گئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ