ملکی وے کہکشاں کےستارہ ساز خطے کی روشن تصویر جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ہماری ملکی وے کہکشاں کے سب سے مصروف ستارہ ساز خطے میں موجود ستاروں اور خلائی گرد کی چمکتی تصاویر جاری کر دیں۔
جمعرات کو جاری کی گئی تصاویر میں امریکی خلائی ادارے کے مطابق ٹیلی اسکوپ نے کہکشاں کے مرکز میں موجود سپر میسو بلیک ہول سے چند سو نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک بڑے مالیکیولر بادل سیگیٹیریس بی 2 کا جائزہ لیا۔
یہ خطہ ستاروں، گیس کے بھاری بادلوں اور پیچیدہ مقناطیسی فیلڈز سے بھرا ہوا ہے۔
اگرچہ سیگیٹیریس بی کا علاقہ اپنے مرکز کے قریب صرف 10 فی صد گیس رکھتا ہے لیکن یہ اپنے نصف ستاروں کے بننے کا سبب ہے۔
سائنس دانوں نے ٹیلی اسکوپ کے انفرا ریڈ لائٹ کی نشان دہی کرنے کی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اس علاقے میں موجود بھاری بادلوں کے سے گزر کر یہ دریافت کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان ’شکتی‘ کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ
کراچی کے جنوب میں سمندری طوفان ’شکتی‘ 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
صور الأقمار الاصطناعية للعاصفة المدارية #شاكتي #Shakti ببحر العرب صباح اليوم #بحر_العرب pic.twitter.com/wtpDIrjbOc
— محمد الشحي ☕️ ✍️ (@o8bh4) October 4, 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران سمندر میں طغیانی بھی رہے گی اور ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے جسے ’شکتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا جس کا مطلب ’طاقت‘ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امکان ہے کہ یہ سسٹم 6 اکتوبر تک بحیرہ عرب میں موجود رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش بحیرہ عرب سری لنکا طوفان طوفان شکتی کراچی