مکیش امبانی یا شاہ رخ خان، امیر ترین بھارتی کون؟ نئی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے سب سے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ایم3ایم ہورون انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق ان کی مجموعی دولت 9.55 ٹریلین (تقریباً 105 ارب امریکی ڈالر) ہو چکی ہے۔ وہ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی سے آگے نکل گئے ہیں، جن کی دولت 8.15 ٹریلین ہے۔
اس فہرست میں پہلی بار ایک خاتون نے جگہ بنائی ہے۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی چیئرپرسن روشنی نادر ملہوترا نے 2.
یہ بھی پڑھیں: امیر ترین افراد کی فہرست، مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑنے والی خاتون کون ہیں؟
رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھارت میں ارب پتی افراد کی تعداد 350 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 13 سال قبل جب یہ فہرست پہلی مرتبہ شائع ہوئی تھی، تب صرف 59 ارب پتی شامل تھے۔ رواں سال مجموعی طور پر 1,687 افراد کی دولت 100 ارب سے زائد ہے، جن میں سے 284 افراد پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ مالی ترقی باجاج خاندان نے حاصل کی، جس کی قیادت نیروج باجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 698.7 ارب کا اضافہ کیا، جس سے ان کی دولت 2.33 ٹریلین تک پہنچ گئی اور وہ فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلیسن کون ہیں؟
نئی نسل کے کاروباری افراد بھی نمایاں رہے۔ 31 سالہ اروِند سرینواس، جو Perplexity AI کے بانی ہیں، 211.9 ارب کے ساتھ فہرست میں شامل ہوئے اور سب سے کم عمر ارب پتی قرار پائے۔ زیپٹو کے شریک بانی کویلِیا وُهرا اور آدِت پالیچا بھی پہلی مرتبہ اس فہرست کا حصہ بنے، اور سب سے کم عمر ارب پتیوں میں شامل ہوئے۔
تفریحی صنعت میں بھی اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی، جہاں فلمی ستارے شاہ رخ خان نے 124.9 ارب کی دولت کے ساتھ ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ حاصل کی۔ دوسری جانب، پے ٹی ایم کے بانی وجے شیکھر شرما بھی 159.3 ارب کی دولت کے ساتھ دوبارہ اس فہرست میں شامل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی سے 2050 تک مزید 4 کروڑ افراد انتہائی غربت میں جا سکتے ہیں، عالمی بینک
شہری تقسیم کے لحاظ سے ممبئی 451 ارب پتیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد دہلی 223ویں نمبر پر اور بنگلورو 116ویں نمبر پر آتا ہے۔ رواں سال 101 خواتین اس فہرست میں شامل ہوئیں، جن میں 26 خواتین ڈالر ارب پتی بھی ہیں۔
ایم3ایم ہورون انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق بھارت کے سب سے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 167 ٹریلین تک پہنچ چکی ہے، جو اسپین کی مجموعی قومی پیداوار سے زیادہ اور بھارت کی مجموعی جی ڈی پی کا تقریباً نصف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیر افراد کی فہرست ایشیا کے امیر افراد بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان دولت مکیش امبانی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیر افراد کی فہرست ایشیا کے امیر افراد بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان دولت مکیش امبانی مکیش امبانی شاہ رخ خان فہرست میں کی مجموعی شامل ہوئے اس فہرست افراد کی کی دولت کے ساتھ ارب پتی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔