پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پی ایس ایل کے ایک اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
ملتان سلطانز پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 108 رنز بنا سکی۔ جبکہ پشاور زلمی نے 13 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم ملتان سلطانز کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لوک ووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پشاور زلمی کے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ میکس برائنٹ نے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 2 اور ڈیوڈ ویلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور زلمی پی ایس ایل 10 کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی پی ایس ایل 10 کرکٹ ملتان سلطانز پشاور زلمی
پڑھیں:
ملتان میں نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ملتان میں ظالم باپ نے بیٹی اور اس کے تین کمسن بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقے ملوک بستی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیٹی کو اس کے تین بچوں سمیت قتل کردیا۔(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسے نواسیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔