پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
اسکواڈ:
ملتان سلطان : یاسر خان, محمد رضوان( کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ
پشاور زلمی: مچل اوون، صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، علی رضا
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان، پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کی اسلام دشمن پالیسیوں کی بھرپور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مودی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سمیجہ آباد میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف ایک شاندار اور بھرپور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں شریک عوام نے راستے بھر ''افواجِ پاکستان زندہ باد''، ''بھارت مردہ باد''، ''پاکستان کا مطلب کیا: لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ''، اور ''پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے'' کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبہ حب الوطنی اور دینی غیرت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی کی قیادت ممتاز مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات مرزا محمد ارشد القادری صوبائی ناظم اعلی پاکستان سنی تحریک علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہلِ سنت صاحبزادہ پیر مفتی محمد بشیر سیفی نے کی اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
رہنمائون نے بھارت کی اسلام دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی کوشش کی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کرے گی، پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں نے وطن عزیز کے دفاع، استحکام اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور جذبہ قربانی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ رہنمائوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری و علامہ بلال سلیم قادری کے حکم سے دشمنانِ اسلام وپاکستان دشمنانِ افواج پاکستان کو ببانگ دہل یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ، جوان، بوڑھا سب اپنے ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔