آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جیواسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے.

ملاقات میں دونوں ممالک نے علاقائی معاملات میں مثبت پیشرفت کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دونوں ممالک

پڑھیں:

ترک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترک بحریہ کا جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا  تھا کہ  کراچی میں قیام کے دوران، TCG BÜYÜKADA کا عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ترجمان پاک فوج نےمزید بتایا کہ ترک بحری جہاز کا یہ خیر سگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین-یورپی یونین تعلقات کا قیمتی تجربہ باہمی احترام اور مشترکہ  مقصد  کی تلاش ہے، چینی وزارت خارجہ 
  • بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کشیدگی،ایک دوسرے پر پابندیاں عائد
  • ترکیہ ‘عمان کے سفیروں کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش
  • سشمیتا اور ایشوریا کے درمیان تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی
  • ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
  • ٹرمپ 13 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، 6 خلیجی ممالک سربراہان سے ملاقات بھی متوقع
  • ترک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا