چین-یورپی یونین تعلقات کا قیمتی تجربہ باہمی احترام اور مشترکہ مقصد کی تلاش ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ پچاس برسوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین نے مضبوط اقتصادی باہمی تعلقات قائم کیے ہیں اور اس دوران باہمی سالانہ تجارتی حجم 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور یورپی یونین
پڑھیں:
غزہ میں توسیع کا اسرائیلی منصوبہ، فرانس اور یورپی یونین کی مذمت
یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے ناکہ بندی ختم کرے، تاکہ انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو، تمام جارحیت کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے غزہ میں توسیعی آپریشن منصوبے کی فرانس اور یورپی یونین نے شدید مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی منصوبہ ناقابلِ قبول ہے، اسرائیلی حکومت انسانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے بھی اسرائیل کے غزہ پر نئے آپریشن کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے ناکہ بندی ختم کرے، تاکہ انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو، تمام جارحیت کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ غزہ میں شروع ہونے والی کارروائی شدید ہوگی، غزہ کی آبادی کو اس کے تحفظ کے لیے ہٹایا جائے گا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائی کرے اور واپس آجائے، ایسا نہیں، بلکہ اس کے برعکس ہوگا۔