چین اور یورپی پارلیمنٹ کا بیک وقت باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت اور جامع طور پر باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی چین اور یورپی یونین اپنے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو مکمل طور پر بحال کریں گے، دونوں فریقوں کے درمیان افہام و تفہیم میں مزید گہرائی آئے گی، جو چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں نئی تحریک پیدا کرے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور یورپی
پڑھیں:
ترک بحری جہاز خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
اسلام آباد+کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+کامرس رپورٹر) ترک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام کے دوران عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور بحری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ترک بحری جہاز کا یہ خیرسگالی دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین مضبوط ہوتے ہوئے بحری تعلقات کا مظہر ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی روابط اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ٹی سی جی بیویرک ادا ترک بحریہ کا جدید ترین جنگی جہاز ہے جو ’’ادا درجے‘‘ کے تحت تیار کیا گیا۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں‘ سونار‘ ریڈار اور برقی جنگی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور بحری نگرانی‘ دہشتگردی کے انسداد اور دفاعی مشنوں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بحری جہاز کی پاکستان آمد نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی تعلقات کا ثبوت ہے بلکہ یہ دورہ عوامی سطح پر بھی بھائی چارے‘ محبت اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام لئے ہوئے ہے۔ پاک بحریہ اور ترک بحریہ کے درمیان تعلقات ہمیشہ اعتماد‘ باہمی عزت اور مشترکہ نظریئے پر مبنی رہے ہیں۔ یہ دورہ اس دوستی کو نئی جہت دے گا اور آنے والے وقت میں مشترکہ مشقوں‘ تربیتی پروگراموں اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا پیشہ خیمہ بنے گا۔