چین اور یورپی پارلیمنٹ کا بیک وقت باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
چین اور یورپی پارلیمنٹ کا بیک وقت باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔
موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت اور جامع طور پر باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی چین اور یورپی یونین اپنے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو مکمل طور پر بحال کریں گے، دونوں فریقوں کے درمیان افہام و تفہیم میں مزید گہرائی آئے گی، جو چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں نئی تحریک پیدا کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چینی صدر چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چینی صدر چین-یورپی یونین تعلقات کا قیمتی تجربہ باہمی احترام اور مشترکہ مقصد کی تلاش ہے، چینی وزارت خارجہ چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران آمدورفت میں تیزی کا رجحان آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 1.467 بلین تک پہنچنے کی توقع
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ باہمی تبادلوں پر پابندیاں یورپی یونین
پڑھیں:
ایران کیجانب سے امریکہ و اسرائیل کو وارننگ
اپنے ایک بیان میں ملکی قومی سلامتی و قومی مفادات کیخلاف کسی بھی قسم کی شرارت و غیر قانونی اقدام کیخلاف ایرانی سپوتوں کے بھرپور ردعمل پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ و غاصب صیہونی رژیم کی حالیہ دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور اسکے تمام سنگین نتائج کا ذمہ دار امریکی حکومت و غاصب صیہونی رژیم کو ٹھہرایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے بارے انتباہی بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے مغربی ایشیائی خطے کو مزید غیر مستحکم بنانے کے بہانے تلاش کرنے پر امریکہ و اسرائیل کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ایرانی وزارت خارجہ یمنی عوام کی جانب سے اپنے دفاع اور فلسطینی عوام کی حمایت میں انجام پانے والے دلیرانہ مزاحمتی اقدامات کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ منسوب کئے جانے پر مبنی بے بنیاد دعووں کو یمن کی طاقتور و مظلوم قوم کی توہین گردانتی اور یاد دلاتی ہے کہ یہ جارح امریکی فوج ہی ہے کہ جو مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مبنی انسانیت سوز صیہونی جنگ کی اندھی حمایت میں یمنی عوام کے خلاف جارحانہ جنگ میں جا کودی ہے جس کے دوران وہ مختلف یمنی شہروں میں عام یمنی شہریوں اور ان کے بنیادی شہری ڈھانچے و شہری اہداف کے خلاف وسیع و سنگین جنگی جرائم کی مسلسل مرتکب ہو رہی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بلا شبہ فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنی قوم کا دلیرانہ مزاحمتی اقدام ایک آزادانہ فیصلہ تھا جو ان کی جانب سے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ انسانی و اسلامی یکجہتی کے احساس سے پیدا ہوا کہ جسے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ منسوب کرنا ایک گمراہ کن اور منحرف دعوی ہے جس کا مقصد مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری جعلی صیہونی رژیم کے گھناؤنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں مزید عدم تحفظ پھیلانے کا بہانہ تلاش کرنا ہے!
یمن کے خلاف جاری جارحانہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ایرانی وزارت خارجہ، تمام ممالک کی جغرافیائی سالمیت و قومی خودمختاری کے احترام کی ضرورت پر مبنی اپنے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے، یمن کے خلاف جاری امریکہ کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی اور ان حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین و بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ نے، ان جارحانہ حملوں کے مغربی ایشیا سمیت بحیرہ احمر کے تمام خطوں کی سلامتی و استحکام پر مرتب ہونے والے خطرناک نتائج و اثرات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے؛ پورے خطے میں مسلسل عدم تحفظ کی بنیادی وجہ یعنی غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین میں جاری معصوم فلسطینی شہریوں کی نسل کشی و قتل عام کے خاتمے پر ہمیشہ ہی زور دیا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایرانی قوم کی سلامتی اور قومی مفادات کے خلاف انجام پانے والی کسی بھی شرارت و غیر قانونی اقدام کے خلاف اپنے بھرپور دفاع پر مبنی ایرانی سپوتوں کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے، وطن عزیز کے خلاف امریکہ و جعلی صیہونی رژیم کی حالیہ دھمکیوں کی شدید مذمت اور اس کے تمام سنگین نتائج کی ذمہ داری امریکہ و غاصب صیہونی رژیم پر عائد کرتا ہے!