چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ، یورپی کونسل کے صدر انتونیو  کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر  ارسلا لیئن نے چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، اور کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے والی دو بڑی طاقتیں، عالمی سطح پر تجارت کو سپورٹ کرنے والی دو بڑی منڈیاں، اور تنوع کی وکالت کرنے والی دو بڑی تہذیبیں ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالوں میں، دونوں فریقوں کے درمیان تمام سطحوں اور شعبوں میں قریبی تعلقات رہے ہیں، مکالمے اور تعاون کے ثمرات نمایاں رہے ہیں، ثقافتی تبادلے رنگارنگ رہے ہیں، اور کثیرالجہتی ہم آہنگی مؤثر رہی ہے۔

چین-یورپی یونین تعلقات دنیا کے سب سے زیادہ اثرانگیز  دو طرفہ تعلقات میں سے ایک بن چکے ہیں، جو چین اور یورپ کے عوام کی فلاح و بہبود کو بڑھانے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور مستحکم چین-یورپ تعلقات نہ صرف ایک دوسرے کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ پوری دنیا کو روشن کرتے ہیں۔

میں چین-یورپ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور صدر کوسٹا اور صدر ارسلا لیئن کے ساتھ مل کر 50 ویں سالگرہ کے موقع پر چین-یورپ تعلقات کی ترقی کے تجربات کا خلاصہ کرنے، اسٹریٹجک روابط کو گہرا کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھانے، شراکت داری کی پوزیشن کو مستحکم کرنے، باہمی کھلے پن کو وسعت دینے، تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور چین-یورپ تعلقات کے لیے ایک زیادہ روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں۔یورپی یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین نے تاریخ میں تیز ترین اقتصادی ترقی حاصل کی ہے۔ یورپی یونین اور چین کے درمیان وسیع تعلقات قائم ہوئے ہیں، اور وہ ایک دوسرے کے سب سے اہم تجارتی شراکت دار بن گئے ہیں، جس نے دونوں فریقوں کے عوام کی فلاح و بہبود اور اقتصادی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے تناظر میں، یورپی یونین چین کے ساتھ شراکت داری کو گہرا کرنے، روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا تحفظ کرنے، مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے، اور دنیا میں امن، سلامتی، خوشحالی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے۔اسی دن چینی وزیراعظم لی چھیانگ ، انتونیو کوسٹا اور  ارسلا لیئن کے درمیان بھی مبارکباد کے خطوط کا تبادلہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین-یورپی یونین تعلقات کا قیمتی تجربہ باہمی احترام اور مشترکہ  مقصد  کی تلاش ہے، چینی وزارت خارجہ  چین-یورپی یونین تعلقات کا قیمتی تجربہ باہمی احترام اور مشترکہ  مقصد  کی تلاش ہے، چینی وزارت خارجہ  چین میں یوم مئی کی تعطیلات  کے دوران  آمدورفت میں تیزی کا رجحان آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 1.

467 بلین تک پہنچنے کی توقع چین،آٹھویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ کا اختتام 228 ارب یوآن مالیت کے معاہدوں پر دستخط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور یورپی یونین

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام