مکلی: گھر سے نوجوان جوڑے کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے مکلی میں گھر سے نوجوان جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مذکورہ جوڑے کو قتل کیا گیا ہے۔
ٹھٹہ پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب سے تیز دھار آلے بھی ملے ہیں۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔