Jang News:
2025-06-22@23:17:04 GMT

راولپنڈی پولیس کا عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

راولپنڈی پولیس کا عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے کپڑے پھاڑے اور ڈنڈے مارے۔

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھنا جرم ہے کیا؟ یہ پولیس گردی اور غنڈا گردی کی انتہا ہے۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ صبح سے ہی ہمیں ہراساں کیا جا رہا تھا، آج اڈیالہ کے باہر پہنچے تو پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے تھے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم وہاں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کےلیے موجود تھے، ایک پولیس والے نے میرا گریبان پکڑ کر گھسیٹا اور لاٹھیاں برسانی شروع کردیں۔

عامر ڈوگر نے یہ بھی کہا کہ باقی ایم این ایز بیچ بچاؤ کروانے لگے تو ان پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں، آج قومی اسمبلی کے باہر زمین پر بیٹھے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عامر ڈوگر

پڑھیں:

راولپنڈی: گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

—علامتی تصویر

راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے اکبر چوک میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق  مقتول اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
  • مظفرگڑھ‘ تھانے میں خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی‘ اہلکار گرفتار
  • مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک
  • مظفرگڑھ: اغوا کیس میں میڈیکل کرانے کےبہانے بلاکر تھانے میں خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی، اہلکار گرفتار
  • مظفرگڑھ: تھانہ صدر میں میڈیکل لیٹر کے لیے آئی خاتون مبینہ زیادتی کا شکار، پرائیویٹ اہلکار گرفتار
  • مظفرگڑھ میں خاتون سے تھانے میں مبینہ زیادتی
  • گوجرانوالا: نشئی باپ کا بیٹیوں پر تشدد، ایک بچی جاں بحق، 2 زخمی
  • راولپنڈی؛ 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی پر پھوپھا گرفتار
  • کراچی: بیوی سے جھگڑے پر والد نے 10 ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر جلتے چولہے پر پھینک دیا
  • پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیا