سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس میں نیا بینچ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سپریم کورٹ کے جاری شیڈول کے مطاقب جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کیلئے نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جاری شیڈول کے مطاقب جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ دوسری جانب جسٹس امین الدین 11 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
مخصوص نشستیں، نظرِ ثانی پر سماعت کرنیوالے بینچ کی از سرِ نو تشکیل
—فائل فوٹوزسپریم کورٹ آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرِ ثانی پر سماعت کرنے والا بینچ از سرِنو تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں 2 ججز نے الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نظرثانی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دونوں ججز نے نظرِ ثانی کی درخواستیں خارج کرنے کا اختلافی فیصلہ دیا تھا۔
دوسری جانب بدھ کے لیے آئینی بینچ کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی۔