بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
بھارت کے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کے ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا ہے، تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر اسپیس پورے پاکستان کے لیے بند کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر اسپیس گیا ہے
پڑھیں:
ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا
WASHINGTON:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات گئے کیے گئے حملوں کو شرم ناک قرار دے دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیراتنظام کشمیر میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملے شرم ناک ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔